بھٹکل:12/ڈسمبر (ایس او نیوز) فیض الرسول کے زیراہتمامعید میلاد النبی ﷺ بڑی دھوم دھام سےمنایا گیا۔ اس سلسلے میں عیدگاہ میدان سے سیکڑوں شیدائیوں نے جلوس نکالا ۔
پیر کی شام عیدگاہ میدان سے نکلے سیکڑوں شیدائیوں نے شمس الدین سرکل سے ہوتے ہوئے مین روڈ، سلطان اسٹریٹ ،چوک بازار، محمد علی روڈ ، بازار سے ہوکر پبلک چبوترے پرپہنچ کر اختتام کو پہنچا۔ جلوس کے دوران دف، نعروں کی گونج رہی ، ہاتھوں میں پرچم تھامے پیغام دے رہے تھے۔ اس موقع پر ابو الحسن کھروری ،ڈاکٹر فاروقی، ابوہریرہ اکرمی ، محمد اکرم اکرمی ، محمد امین اکرمی ، مولانا فیضان، منیر احمد وغیرہ موجود تھے۔